میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عوام مہنگائی کے ایک طوفان سے نکلتی نہیں، دوسرا سر پر منڈلانے لگ جاتا ہے، ایک مسئلے کے بعد دوسرا مسئلہ، میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کو پنجاب حکومت نے کرائے بڑھانے کا عندیہ دے کر مزید پریشان کردیا، وزیرخزانہ کا کہنا ہے لازمی نہیں کہ میٹرو پر سفر کرنے والے ایک ہی کرائے میں سفر کریں، کرایوں میں تبدیلی زیرغور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سستی سفری سہولت میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کا عندیہ دے دیا، پی سی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 12 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں جو خزانے پر بوجھ ہے، لازمی نہیں کہ شاہدرہ سے گجومتہ تک ایک ہی کرائے پر سفر کیا جائے، کرائے سٹاپ ٹو سٹاپ کرنے کی تجویز ہے۔

ہاشم جوان بخت ایک طرف مہنگائی کی بات کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسے بیلنس کرنے کے لیے بے روزگاروں کو نئی نوکریاں دینے، نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے اور صحت کارڈ کی بھی نوید سناتے ہیں۔  

وزیر خزانہ یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی پالیسیاں لائی جارہی ہیں جس سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے۔