سٹی 42: پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں فتح ہوگئی
زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔
فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
اس سے قبل برائن بنیٹ کے 49 اور کپتان سکندر رضا کے ناٹ 34 رنز کی بدولت زمبابوے نے اسکور بورڈ پر147 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے۔گرین شرٹس کے محمد نواز نے 2، شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
گریم کریمر، رچرڈنگاراوا، تینوتینڈا ماپوسا نے ایک ایک جبکہ براڈ ایونز نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا