گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
 ریسکیو  1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں  283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 295 افراد زخمی ہوئے، 111 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 184 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔