ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

chicken
کیپشن: chicken
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پولٹری فیڈ میں استعمال ہونیوالے سویا بین کے درجنوں کنٹینرز کراچی پورٹس پر پھنس گئے، پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کنٹینرز ریلیز نہ ہونے پر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کردیا۔

صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید نے کہا ہے کہ کراچی پورٹس پر سویا بین کے کنٹینرز پھنسے 18 دن گزر گئے ہیں، سویا بین پولٹری فیڈ میں بنیادی جز ہے، اگر سویا بین کے کنٹینرز ریلیز نہ ہوئے تو پولٹری فیڈ کی قلت ہوجائے گی۔

جس کے باعث بوائلر چوزہ کمزور ہوگا اور چکن کی قلت سر اٹھائے گی۔ پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے سویا بین کے کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کے احکامات جاری کرنے کامطالبہ کیاہے۔