(ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں 70 سالہ لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے 18 سیب توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ کی مٹھی سے سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ ڈالے اور70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین جو 45 سال سے ویلڈنگ کے کام سے وابستہ ہیں اور لوہے کے گیٹ اور کھڑکیاں دروازے بنانے کا کام کرتے ہیں، 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر وا کر تاریخ رقم کر دی ہے اور انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ منظور کر لیا جس کی تصدیقی ای میل بھی موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔
Naseemuddin, 70, from Karachi, Pakistan, set a world record
— Zaman Pti ???????? (@Z_Bhatti1) November 18, 2021
Defeated England by breaking an apple with one hand
The Guinness World Records team posted the details of the record on their website
????????????????✌ pic.twitter.com/8AMJry2MjH