لیسکو میں اندھیرنگری، چوپٹ راج : کنکشن تو نہ ملے لیکن بلز آ گئے

  لیسکو میں اندھیرنگری، چوپٹ راج : کنکشن تو نہ ملے لیکن بلز آ گئے
کیپشن: Lesco fake billing
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لیسکو نے بجلی کے صارفین کو کنکشن دینے کی بجائے جعلی تصاویر کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے غلط بل بھجوا دیئے، شہر کے مختلف علاقوں میں صارفین کو کنکشن تو نہ ملا لیکن کمپنی نے ہزاروں یونٹس چارج کر کے بھاری بھرکم بلز بھجوا دیئے۔
 لیسکو میں اندھیرنگری، چوپٹ راج نافذ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کے جعلی بلز جاری کر دیئے گئے، ڈیفنس اور گرین ٹاؤن میں کنکشن نہ ملنے کے باوجود صارفین کو بھاری بھرکم بل بھجوا دیئے گئے، لیسکو صارفین نے نئے کنکشنز کے حصول کیلئے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا رکھے ہیں تاہم ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود سات ماہ سے میٹرز کی تنصیب نہیں کی گئی، میٹرز کے تنصیب نہ ہونے کے باوجود بلوں پر میٹرز کی جعلی تصاویر شائع کر دی گئی ہیں اور جعلی تصاویر کی مدد سے صارفین کو ہزاروں یونٹس کے بل چارج کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کی قلت ہونے کی وجہ سے میٹرز نہیں لگائے جا سکے، کمپنی کی تمام سب ڈویژنز میں اوسطً تین سے چار سو تک درخواستیں التواء کا شکار ہیں،میٹرز کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کنکشن تو نہ ملے لیکن بلز آ گئے۔