امریکی صدر جو بائیڈن بھی الیکٹرک گاڑیوں کے سحر سے  نہ بچ سکے

hummer electric car
کیپشن: hummer electric car
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکی صدر جو بائڈن نے ڈیٹرائٹ میں واقع جنرل موٹرز کی فیکٹری کا دورہ کیا ہے۔
 انہوں نے اس موقع پر جنرل موٹرز کی فیکٹری'' زیرو''کے الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ میں تیار کردہ '' ہمر'' الیکٹرک گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو لی۔ اپنے الیکٹرک گاڑی کے چلانے کے پہلے تجربے کو انہوں نے سحر انگیز قرار دیا۔
 یادرہے  آلودگی سے نمٹنے کے لئے کلائمیٹ چینج کانفرنس 2021 ''کاپ 26''میں دنیا بھر کے ممالک نے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور  عالمی چیلنجز کے طور پر ڈیزل اور پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی  جگہ 2040 تک الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جنرل موٹرز، فورڈ، سویڈن کی والوو کارز اور ڈیملر اے جی کی مرسڈیزبینز سمیت چھے بڑے کار ساز اداروں نے صفر اخراج والی کاروں اور وینز سے متعلق گلاسگو اعلامیے پر دست خط کردیے ہیں تاہم ٹویوٹا اور دنیا کی نمبر 2 موٹرساز کمپنی ووکس ویگن اے جی کے ساتھ ساتھ امریکا،چین اور جرمنی کی اہم کار مارکیٹوں نے اس اعلامیے پردستخط نہیں کیے ہیں۔