دبئی میں اُڑنے والی گاڑی لانچ کرنے منصوبہ تیار کرلیا گیا

Dubai : New flying car set for launch in 2023
کیپشن: Dubai : New flying car set for launch in 2023
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی(LuftCar) ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اُڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

LuftCar's hydrogen powered air and road module has gained attention from the Khaleej Times. Read more on how LuftCar answers the question "No more traffic jams?" and how LuftCar will revolutionize the transportation.https://t.co/fnhAC5Odeb#DubaiAirshow #DAS21

غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اُڑ سکے گی  بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (eVTOL) کی ساخت جیسی ہو گی۔ رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ء میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔

 یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24ء میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔