ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ماحول بچوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟

 تعلیمی ماحول بچوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انٹر ڈسپلنری جریدے ریڈنگ اینڈ رائٹنگ میں شائع ہونے والی  تحقیق   کے مطابق چینی بچوں کی پڑھنے کی مہارتوں پر گھر کے تعلیمی ماحول کا اثر عمر کے ساتھ نمایاں طور پر مختلف ہوتا ہے۔

انٹر ڈسپلنری جریدے ریڈنگ اینڈ رائٹنگ   کے مطابق گھر کے تعلیمی ماحول کا اثربچوں پر عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے ۔گھر پردستیاب مطالعہ کے ذرائع اور والدین کی طرف سے بچوں کے ساتھ پڑھائی،  لکھائی کی سرگرمیاں گھر میں خواندگی کا ماحول تشکیل دیتی ہیں، جو بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت میں نشوونما کےلئے ضروری ہے۔انٹر ڈسپلنری جریدے ریڈنگ اینڈ رائٹنگ میں شائع ہونے والے تحقیقی مضمون کے مطابق، بچوں کی بعد میں پڑھنے کی نشوونما کےلئے ابتدائی عمر میں گھر پر پڑھنے لکھنے کا ماحول بہت اہم ہے۔رویوں کی سائنس کی مطالعاتی لیبارٹری،انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی اورچائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں کی چینی الفاظ کے مطالعہ پر گھریلو خواندگی کے ماحول کے اثرات کا مطالعہ کیا۔اس کے علاوہ، پڑھنے لکھنے میں بچوں کی دلچسپی جو پڑھنے کی صلاحیت کی نشوونما کے لیے اہم ہے اورگھر کے پڑھنے لکھنے کے ماحول کے آپس کے تعلق کا بھی محققین نے جائزہ لیا۔