ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نک پریانکا کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئے،سب بتا دیا

نک پریانکا کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئے،سب بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر (امریکی گلوکار)  نک جونس نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی محبت کی داستان میں پہلی انٹری اُنہیں کی جانب سے کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک امریکی شو میں نک جونس نے اپنے مداحوں کے سامنے پہلی مرتبہ اپنی اور پریانکا چوپڑا کی لو اسٹوری سے متعلق بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے پریانکا چوپڑا کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے۔

نک جونس نےاپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری محبت کی داستان میں شروعات میری جانب سے کی گئی تھی ۔ پہلی مرتبہ میں نے پریانکا کو میسج کیا تھا اور جبکہ میسج کرنے سے قبل ہم دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے تھے، میسج پر ہی ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ چھ مہینے تک جاری رہا جبکہ اس دوران ہماری ایک مرتبہ بھی ملاقات نہیں ہوئی، چھ ماہ بعد ہم پہلی بار ایک دوسرے سے بطور دوست ملے، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ پریانکا اور میری پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی تھی، کچھ مہینے ملاقات کے بعد ہی ہم دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پھر جلد ہی ہماری منگنی ہوگئی جس کے بعد ہم نے ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں یکم دسمبر کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جبکہ  ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer