(عابد چوہدری ) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے پانچ ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ٹاؤن شپ انسپکٹر ابرار حیدر کو ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی تعینات کر دیاگیا۔ایس ایچ او رنگ محل انسپکٹر آفتاب احمد ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ تعینات جبکہ ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی انسپکٹر طارق پرویز کو ایس ایچ او تھانہ ہیئر تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہیئر سب انسپکٹر محمد اکرام خان ایس ایچ او تھانہ رنگ محل اورانچارج چوکی سروسز ہسپتال سب انسپکٹر محمد شوکت ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ، ڈی آئی جی آپریشنزنے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔