ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم جلسے،حکومتی احکامات کےبعد پولیس کی تیاریاں

پی ڈی ایم جلسے،حکومتی احکامات کےبعد پولیس کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) اپوزیشن کےجلسےجلوس،حکومتی احکامات کےبعد پنجاب پولیس نےتیاریاں شروع کردیں، ، پنجاب بھر سے اینٹی رائٹ فورس سےسامان اورتعینات نفری کی تفیصلات مانگ لیں، جبکہ ایمرجنسی حالات سےنمٹنے کےلیے ہرریجن سے3 جسمانی تندرست ڈی ایس پیزکےنام بھجوانے کاحکم دے دیا۔   

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سےممکنہ جلسے اوراحتجاجوں سے نمٹنے کے لیے پولیس  نے نفری اور اضلاع میں موجود سامان سمیت تمام سورسز کے حوالے  سےورکنگ شروع  کردی ہے، حکومتی احکامات کے بعد آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کےتمام اضلاع میں موجود انٹی رائٹس فورس کا سامان اور نفری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، تاکہ ہنگامی صورتحال سے بہترطریقے سے نمٹا جاسکے گا۔

تمام ریجنزکو انٹی رائٹ میں تعینات نفری، انسپکٹرز، سب انسپکٹر اور اے ایس آئیزکی تفصیلات بھی بھجوانےکا حکم دیا گیا ہے، تفصیلات موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کن جن اضلاع میں نفری اور سامان کی کمی کا سامنا ہوگا، وہاں کتناسامان اور نفری فراہم کی جائے گی۔     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer