ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکونےتھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4لاکھ کا بل تھاما دیا

 لیسکونےتھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4لاکھ کا بل تھاما دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی ) لیسکو کی جانب سے تھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4لاکھ کا بل جاری۔ نولکھا پولیس نے بجلی کے بھاری بل سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نولکھاتھانہ کو لیسکو کی جانب سے ایک کروڑ چار لاکھ بجلی کا بل جاری کیا گیا ہے، جس میں کئی ماہ سے جمع نا کروایا جانے والا بقایا جات 74 لاکھ سے زائد ہیں جبکہ رواں ماہ کا بل 29 لاکھ ہے ۔ بل کی عدام ادائیگی کی صورت میں پولیس کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

تھانہ نولکھا کو بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر دی گئی ہے۔ نولکھا پولیس کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد بجلی کے بل سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، نولکھا ماڈل تھانہ ہے جس میں ٹریفک سیکٹر اور ڈولفن فورس کا بھی سیکٹر بنایا گیا ہے۔