ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مرزا کا نیا روپ مداحوں کو بھاگیا

جنت مرزا کا نیا روپ مداحوں کو بھاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خوبروپاکستانی ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں موجود ہیں، اپنی تصاویروں، ویڈیوز سے مداحوں کی خیریت اور ان سے مکالمے کرتی نظر آتی ہیں، ٹک ٹاک کوئین کی اب نئی تصاویر سامنےآئی ہیں جو دیکھتے ہیں مقبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں،پاکستان میں نمبر ون ٹاک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی جنت مرزا نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن کو دیکھ کر مداح خوشی سے کھل اٹھے اور خوبرو ماڈل جنت مرزا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

فیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ 70 لڑکیوں سے کھیل کر حوریں نہیں ملتی۔

صارفین ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکےان کے مداح کہہ اٹھے کہ ’آپ کو اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا‘۔

  جنت مرزا نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ہاتھوں میں مہندی بھی لگی جبکہ میک اپ کے ساتھ ہی انہوں نے بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے۔تصاویروں پر کمنٹس اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، صارفین اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں، ٹک ٹاک کوئین نے انسٹاگرام پر یہ تصاویر  گزشتہ روز شیئر کیںجسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 50ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے کمنٹس کرتے ہوئےلکھا کہ ’اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا، ماشاء اللّٰہ بہت پیاری لگ رہی ہیں آپ۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھ کہ ’اتنا حسین ہونے کی کوئی وجہ اور ساتھ ہی مختلف ایموجیز بھی بنائے ہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

M .SAJID .KHAN

Content Writer