جنید ریاض:ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر پنجاب کے زیر اہتمام آج مطالبات کی منظوری کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر اڑھائی بجے احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق :ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر پنجاب مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کریں گے، جو سول سیکرٹریٹ کے باہر اڑھائی بجے کیا جائے گا۔یاد رہے، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر پنجاب نے احتجاج بارے ایجوکیشن اتھارٹی کو پہلے ہی اگاہ کر دیا گیا تھا، کہ اگر اساتذہ کے مطالبات پر غور وخوض نہ کیا گیا، تو اساتذہ احتجاج کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق ،صدر اشفاق یونس کا کہنا ہے ،کہ میونسپل کیڈر کی سیس کے ذریعے ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ فوری حل کیا جائے، اور سی ڈی جی ایل سکولوں میں جنرل کیڈر اساتذہ کی تعیناتی فی الفور روکی جائے۔ جنرل سیکرٹری اللہ رکھا کا کہنا ہے، کہ میونسپل کیڈر اساتذہ کے تمام الاونسسز بحال کیے جائیں گے،سینئر اساتذہ کو میرٹ کے مطابق ترقی دی جائے، اور ریٹائرڈ اساتذہ کو پنشن کی ادائیگی فی االفور کی جائے۔
واضح رہے کہ ،ان سروس پرموشن پانے والے اساتذہ کے میرٹ کی دھجیاں اڑا ئی گئیں۔ ان سروس پرموشن پانے والے سینکڑوں اساتذہ پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم نے میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کو نیچے کردیاہے، جبکہ کم میرٹ والے اساتذہ اوپر آگئے ۔
ذرائع کے مطابق ،چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ اپ گریڈ ہونے والے سی ڈی جی ایل سکولوں میں سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید یہ کہ انکا کہنا ہے کی تعیناتیاں اور میرٹ بارے اساتذہ کے ساتھ مسلسل زیادتی ہوتی رہی ہے۔سینکڑوں ان سروس پرموشن پانے والے اساتذہ کے میرٹ کو ضائع کر دیا گیا ۔انکا کہنا ہے کہ آج کا احتجاج تمام مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔