وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ایسا انتخابی عمل ہو جسے ہارنے اور جیتنے والے قبول کریں اور ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لا رہے ہیں۔

انتخابی عمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، گلگت میں ٹھنڈ کے باوجود لوگوں نے ووٹ ڈالا، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں نے کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن)2013کاالیکشن جیتی لیکن پھر بھی کہاکہ سندھ میں دھاندلی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی، چار حلقوں سے کوئی حکومت تو نہیں بننے لگی تھی، اگر چار حلقوں کا ٹھیک طرح آڈٹ ہوتا تو  پتا چل جاتا کہ کیا خامیاں ہوئیں، چار حلقے جب نہیں کھولے گئے تو ہم نے اسلام آباد میں دھرنا دیا، 2013 کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق تمام شواہد قانونی فورم پر لے گئے۔

 2018 کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں صرف 102 پٹیشنز دائر ہوئیں جن میں سے پی ٹی آئی کے لوگوں کی 23 پٹیشنز تھیں، پی ٹی آئی نے 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہاریں جس میں مارجن بہت کم تھا، 2018 کے الیکشن میں (ن ) لیگ اور پیپلز پارٹی نے مشترکہ طورپر 24 پٹیشنز دائر کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور سینیٹ کے الیکشنز بھی آنے والے ہیں، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ ہوں اور اس کیلئے ترامیم لارہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 90 لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ایسا سسٹم لا رہے ہیں جس سے وہ پوری طرح پاکستان میں الیکشن میں حصہ لے سکیں گے جبکہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ لا رہے ہیں تاکہ ایسا انتخابی عمل ہو جسے ہارنے اور جیتنے والے قبول کریں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer