ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کام کام ہوتا ہے بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں: ماورا حسین

کام کام ہوتا ہے بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں: ماورا حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں فرق صرف بالی ووڈ کا بڑی فلمی صنعت ہونا ہے۔

میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ لالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں اور میرے کریڈٹ پر متعدد کامیاب ڈرامے ہیں تاہم متعدد بار نامزد ہونے کے باوجود آج تک انہیں ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید خدا چاہتا ہے کہ میں ابھی اور محنت کروں۔

ماورا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ماورا نے کہا کہ لی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں فرق صرف بالی ووڈ کا بڑی فلمی صنعت ہونا ہے۔ ماورا نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات کی خواہش مند ہوں۔

Shazia Bashir

Content Writer