(طیب سیف) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے کیسز سے متعلق وکلاء سمیت پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں اہم معاملات زیر غور آئے اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے،اجلاس میں خلل ڈالیں گے۔
محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت کیسی ، کیسز کی کیا اپڈیٹ ہے ، اس پر پیشرفت کیسے کرنی ہے؟وکلاء سے رائے طلب کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے،اجلاس میں خلل ڈالیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نےمزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی ہے،دنیا کے بد ترین قاتل اور ڈاکو سے بھی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہوتی،بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں ان سے خاندان اور پارٹی رہنما نہیں مل سکتے،رات کے اندھیرے میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو رات کے اندھیرے میں ہسپتالوں میں لایا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا مطالبہ ہے کہ ان کو الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔