ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مویشی منڈیاں سج گئیں،  سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں مویشی منڈیاں سج گئیں،  سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ شہر میں ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیاں فعال کر دی گئی ہیں، جہاں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

عارضی مویشی منڈی سگیاں بھی مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور یہاں مختلف نسلوں کے بکرے، چھترے، دنبے، بیل اور اونٹ خریداروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اگر قیمتوں پر نظر ڈالیں تو اس سال جانوروں کے ریٹس خاصے بلند ہیں۔ اونٹ کی قیمت 4 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے جبکہ بیل کم از کم ڈھائی لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح بکرے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ چھترے اور دنبے کی قیمت 80 ہزار روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ منڈیوں میں جانوروں کی بھرپور دستیابی کے باوجود خریداروں کی تعداد تاحال کم دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث بیوپاریوں کو ابھی تک بڑی خریداری کا انتظار ہے۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق تمام منڈیوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے جامع انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں رہنمائی کیلئے آگاہی فلیکس، سکیورٹی کیلئے پیرا فورس اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق عید کے تینوں دن سگیاں منڈی مکمل طور پر فعال رہے گی تاکہ شہری آسانی سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔