عابد چودھری: انمول عرف پنکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ صرف ایک بار ملک سے باہر گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے باکو روانہ ہوئی اور تقریباً تین ماہ بعد یکم اپریل 2019 کو واپس ملک پہنچی۔
ذرائع کے مطابق پنکی کے دوسرے شوہر، سابق انسپکٹر رانا اکرم بھی مبینہ طور پر متعدد بار باکو جا چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رانا اکرم 12 اکتوبر 2025 کو باکو گئے اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس لاہور پہنچے۔
ذرائع کے مطابق رانا اکرم دوبارہ 27 دسمبر 2025 کو باکو گئے اور 6 جنوری 2026 کو واپس آئے۔
ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ رانا اکرم نے مبینہ طور پر ابتدائی طور پر انمول اور اس کی ساتھی کرن کو حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر رشوت کے بدلے چھوڑ دیا گیا۔