رانا سلیم: دیپالپور تھانہ صدر کی حدود بیل سنگھ میں سگے بھائی نے بھائی پر گولیاں برسا دیں، مہنتاں والے سکول کے استاد چوہدری ارشاد احمد چوہان کو ان کے حقیقی بھائی فوجی محمد عباس نے چھ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔
دیپال پور خون سفید ہو گیا دیپال پور میں قتل کی واردات بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا، دیپال پور کے علاقہ بیل سنگھ میں بڑے بھائی نے سکے چھوٹے بھائی کو گھریلو تنازعات کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
دیپالپور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے لیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
افسوسناک واقعہ پر پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔