ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر میں جعلی سیمنٹ فیکٹری پکڑی گئی، بڑی مقدار میں ملاوٹی سیمنٹ ضبط

نشتر میں جعلی سیمنٹ فیکٹری پکڑی گئی، بڑی مقدار میں ملاوٹی سیمنٹ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحصیل نشتر میں جعلی سیمنٹ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھانڈا پھوٹ گیا،  اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران فیکٹری کو سر بمہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں مختلف معروف برانڈز کے سیمنٹ میں کرشڈ اسٹون کی ملاوٹ کرکے دوبارہ پیکنگ کی جارہی تھی جسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران موقع سے 500 تھیلے جعلی سیمنٹ اور 200 تھیلے کرشڈ اسٹون ضبط کیے گئے جبکہ 2 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ کاہنہ منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری تعمیراتی مواد کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔