ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا۔
اداکارہ حنا طارق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ’ایمان‘ کا مرکزی کردار نبھا کر تعریفی سمیٹ رہی ہیں اور ان کے ساتھ علی انصاری ہیرو کے کردار میں موجود ہیں، ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ حنا طارق ، عائزہ خان سے ملتی جلتی ہیں اور دونوں ہی خوبصورت ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ‘میں سمجھتا تھا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ حنا طارق عائزہ خان سے زیادہ پیاری ہیں لیکن ’اکسپریشن‘ کافی ملتے ہیں، کچھ نے صارفین کی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہاں واقعی کافی دنوں ملتی ہیں‘
