مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکُننگ پارٹ ون کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا

Mission Impossible – Dead Reckoning: Part 1, Traler, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سپر اسٹار ٹام کروز کی بلاک بسٹر جاسوسی سیریز ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکُننگ پارٹ ون‘کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا۔ ٹام کروز اس میں  ایجنٹ ایتھان ہنٹ کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ 

  فلم کے نئے ٹریلر نے مغربی فلمی دنیا کے سپر اسٹار کو بظاہر اب تک کی سب سے مشکل اور چیلنجنگ مشن سر کرنے کی آزمائش میں ڈالا ہے۔ 

 ٹریلر کے آغاز میں ایجنٹ ایتھان ہنٹ اپنی موٹر سائیکل ایک چٹان کے آخری سرے پر روک کر دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہے، ایجنٹ یوجین کیٹرج اس دوران یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ایتھان یہ مشن تمہیں بہت مہنگا پڑے گا۔