ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا

دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا
کیپشن: river ganga
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیا مودی سرکارکوروناسےہونےوالی اموات چھپانےلگی؟ دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا،لوگ گنگاکنارےلاشوں کودفنانےلگے،صحافی برکھا دت نےحقائق سے پردہ اٹھادیا۔

کیا بھارتی حکومت کورونا سے اموات کے درست اعداد وشمار بتا رہی ہے؟ بھارتی صحافی برکھا دت نےمودی کے حلقہ انتخاب سمیت وسیع علاقے کا دورہ کرکےکئی سوالات اٹھا دیئے، بھارت میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں عروج پرہیں، کوروناسےہلاکتوں کی تعداد بڑھی، تو دریا کنارےلاشوں کے انبار لگ گئے،شمشان گھاٹوں میں جگہ نہ ملنےپرلوگ اپنےپیاروں کوگنگاکنارے دفنانے لگے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے وارانسی میں دریائے گنگا کے کنارے بے شمار لاوارث اور گلی سڑی لاشیں موجود ہیں،برکھادت کےمطابق گنگاکنارےروزانہ 70 سے80 افرادکی لاشیں لائی جارہی ہیں۔
کیا یہ لاشیں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے سرکاری ڈیٹا میں شمار کی جارہی ہیں؟ دریاؤں میں بہتی ان لاشوں سے بھارت میں صحت عامہ کا ایک اور المیہ جنم لے سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer