ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیشنل سکیو رٹی پالیسی پر پنجاب حکومت سےرائے طلب

Govt of Punjab
کیپشن: Govt of Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چار سالہ  نیشنل  سکیو رٹی پالیسی پر پنجاب حکومت سےرائےمانگ لی گئی۔ پنجاب حکومت نے  کمیٹی تشکیل  دےدی۔
 تفصیلات  کے مطابق  پنجاب حکومت  سے4سالہ نیشنل سکیو رٹی پالیسی  طلب  کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت   کی جانب سے نیشنل سکیورٹی پالیسی 24-2021  کیلئےوزیر قانون بشارت راجہ کی سربراہی میں10رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی، پنجاب  حکومت کی جانب سےتشکیل دی گئی کمیٹی میں  وزیر خزانہ   اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری  داخلہ، آئی جی پنجاب ،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری ہیومن رائٹس،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور ایڈیشنل سیکرٹری انٹرسروسز شامل ہیں۔