ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا پازیٹیو آنے پر غریب طالب علم نے انوکھا قدم اٹھا لیا

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک  )اگر کسی کو کورونا ہو جائے تو ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں کورونا ہونے پر آ ئسولیشن میں جانے کے  لئے نوجوان نے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔
 بھارتی ریاست تلنگانہ کے غریب گھر سے تعلق رکھنے والے انجینئر کو کرونا کی تشخیص ہوئی تو وہ درخت پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں،  یومیہ اموات کی تعداد اوسطاً ڈھائی ہزار اور لاکھوں کی تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈا میں واقع گاؤں کوٹھا نندی کونڈا کے غریب گھر سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے طالب علم رما کانت شیو  کو حال ہی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔رما کانت شیو  بی ٹیک کے طالب علم ہیں، جب انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی تو سارے گھر والے پریشان ہوگئے کیونکہ گھر میں صرف ایک ہی کمرہ ہے جبکہ رہنے والوں کی تعداد چار ہے۔ڈاکٹرز نے نوجوان کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تو سارے گھر والے پریشان ہوگئے کیونکہ ایک کمرے میں اگر رما کانت شیو  ہوتا تو باقی لوگوں کو گھر سے باہر صحن میں ہی ایام گزارنا پڑتے۔

نوجوان نے آئسولیشن اختیار کرنے کے لیے نیا مقام تلاش کیا اور گھر کے آنگن میں موجود درخت پر ایک تختہ لگا دیا جہاں پر وہ اپنے قرنطینہ کے ایام گزار رہا ہے۔نوجوان کے اہل خانہ اُسے رسی کے سہارے کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں، وہ اپنا وقت درخت پر لگے بستر پر ہی بسر کرتا ہے۔