ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنا 'فوٹوگرافر' بنالیا

Sana Javed
کیپشن: Sana Javed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی عید کی تصاویر جہاں مداحوں کو خوب پسند آئیں وہیں ان تصاویر کے پیچھے عمیر جسوال کی محنت کا بھی ثنا جاوید نے بتادیا۔

ثنا جاوید نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ہلکے جامنی رنگ کی فراک میں ملبوس چند تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ اب سے ان کے شوہر عمیر جسوال ان کے باضابطہ طور پر فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ اداکارہ نے عمیر جسوال کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

اس کے بعد مداحوں کی توجہ فوٹوگرافی کی اس نوک جھونک نے تب اپنی جانب مبذول کروائی جب عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری اہلیہ سمجھتی ہیں کہ میں ایک نااہل فوٹو گرافر ہوں۔ 

گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ 'کیا ایسا صرف میری اہلیہ ہی سمجھتی ہیں کہ سب کا یہی حال ہے کہ ان کے شوہر میں فوٹوگرافی کی زیرو صلاحتیں ہیں؟ اس کے جواب میں ثنا جاوید نے لکھا کہ 'عمیر جسوال میں اب بھی آپ سے بہتر تصاویر لے سکتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے جانے مانے گلوکار ہیں، وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer