ایک سالہ بچہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

ایک سالہ بچہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:قسمت جب مہربان ہوتی ہے تو بچوں کو بھی کروڑ پتی بنادیتی ہے،عمر صرف ایک سال اور آمدنی 15 کروڑ روپے،وہ بھی راتوں رات امیر کرگئی ۔

متحدہ عرب امارات میں بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے نے ایک ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 15 کروڑ روپے) کی لاٹری جیت لی۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے کے والد نے اس کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تو اس کا رافل ڈرا میں ایک ملین ڈالر کا جیک پاٹ لگ گیا۔

گلف نیوز کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے رمیز رحمان گزشتہ ایک برس سے دبئی میں مقیم ہیں ، کچھ روز پہلے انہوں نے اپنے بیٹے محمد صلاح کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا۔ رمیز رحمان کا کہنا ہے کہ  لاٹری کی خبر سن کر مجھے بیحد خوشی ہوئی، اب میرے بیٹے کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے۔31 سالہ رمیز رحمان ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اکاﺅنٹنٹ کام کرتے ہیں ، ان کا بیٹا محمد صلاح 13 فروری کو اپنی پہلی سالگرہ منائے گا۔

یاد رہے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے لاکھوں افراد عرب ممالک میں کاروبار کے سلسلہ میں آباد ہیں،کچھ نے وہاں گھر بھی لے رکھے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بیرون مقیم لوگ پریشان ہیں،لاک ڈائون کے باعث کاروبار چھن گئے ہیں ایسے میں لاٹری کا نکلنا ایک بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer