لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا، فوٹیج منظر عام پرآگئی

 لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا، فوٹیج منظر عام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے مریدکے کے رہائشی خاندان کا نومولود بچہ اغوا ہو گیا، واقعہ پر متاثرہ خاندان نے ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، سٹی 42 نے اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا کار خاتون چار دن سے بچے کی والدہ کے پاس آتی جاتی تھی جس نے خود کو آیا ظاہر کیا اور پھر بچے کو ہسپتال سے لیکر فرار ہو گئی، سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کار خاتون کو بچے کو دوپٹے میں چھپا کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ پر متاثرہ خاندان نے ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے باوجود بچہ کیسے اغوا کر لیا گیا اور سکیورٹی پاس کے بغیر ہی بچہ خاتون کو دے دیا گیا۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی نانی نے خود بچے کو اغوا کار خاتون کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer