نشتر پارک میں ای لائبریری کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

نشتر پارک میں ای لائبریری کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سنبیل نوخیز:نشتر پارک میں ای لائبریری کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ لائبریری کا تعمیراتی کام گزشتہ سال سے جاری ہے ۔عوام کے لیے 5 ہزار سے زائد کتابیں بھی میثر ہونگی۔

پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام نشتر پارک میں بنے والی ای لائبریری کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہے۔ ای لائبریری میں جہاں جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کرکے کھلاڑیوں کو 2 کڑوڑ سے زائد ای بوکس تک رسائی حاصل ہوگی وہی عوام کے لیے 5 ہزار سے زائد کتابیں بھی میثر ہونگی۔

ای لائبریری کا کام گزشتہ سال سے جاری اور اس کو مکمل کرنے کی کئی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا مگر اب تک مکمل نا ہوسکی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے باواجود کام تیزی سے جاری ہے اور ای لائبریری کو جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔