ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف شاعرہ ، ادیبہ اور مصنفہ ثمینہ سید کا انتقال ہوگیا 

معروف شاعرہ ، ادیبہ اور مصنفہ ثمینہ سید کا انتقال ہوگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف شاعرہ ، ادیبہ  اور مصنفہ  ثمینہ سید کا  انتقال ہوگیا۔

ثمینہ  سید   نے شاعری ،  ریڈیو پر  ڈرامے  اور  افسانہ نگاری کے میدان میں  خوب نام کمایا ۔  ادبی حلقوں میں  ان  کی الگ ہی پہچان تھی ۔  ثمینہ  سید  معروف  صحافی  سید تنویر عباس نقوی  اور  نوشین  نقوی کی بہن تھیں اور  راجہ ریاض  کی  سالی تھیں ۔   انہوں نے سوگواروں میں دو بچے چھوڑے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔

ثمینہ  سید کی نماز جنازہ  آج دوپہر  اچھرہ قبرستان  میں ادا کی گئی جہاں  ادبا اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ  عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ۔

ثمینہ سید کے نمائندہ اشعار جو  آج ہر ایک کی زبان  پر زد عام ہے ۔

 میرے ہم عصر دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں
مر کے زندہ رہوں میں ایسی فنا چاہتی ہوں
ہر کسی شئے کو ہے اک دن یہاں مٹی ہونا
اپنی تحریر میں رہ کر میں بقا چاہتی ہوں  
ثمینہ سید