ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا: پولیس کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے تین دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: پولیس کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے تین دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:خیبر پختونخوا پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری، فتنہ الخوارج کے مزید تین دہشت گرد ہلاک، سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، جن میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔
چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جاوید خان ولد محمد اختیار سکنہ اخوندان نورڑ بنوں ہلاک، ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول سمیت پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوا۔
 ہلاک دہشت گرد پولیس کوقتل ، اقدام قتل و ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں دہشت گردانہ کارروائی کی غرض سے موجود تھا۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نےسی ٹی ڈی بنوں ریجن، بنوں پولیس اور چارسدہ پولیس کے شیردل جوانوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی، کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،٭ خیبر پختونخوا پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں مستعدی اور پروایکٹیو پولیسنگ کی زندہ مثال ہے۔