ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر من گھڑت ہے:لیگی رہنما رانا احسان 

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر من گھڑت ہے:لیگی رہنما رانا احسان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیگی رہنما رانا احسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری کہانی مکمل طور پر من گھڑت ہے کیونکہ میں کبھی بھی اپنی پارٹی چھوڑنے کے بارے میں سوچا تک نہیں، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

 گزشتہ روزمیڈیا پر میری پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں گردش کرنے والی خبر  جھوٹی ہے، میں نے بلاول بھٹو سے کبھی نہ تو باضابطہ ملاقات کی اور نہ ہی غیر رسمی طور پر کبھی ملا۔ مختصر یہ کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ہم نے مشرف دور میں بھی پارٹی نہیں چھوڑی اور 2018 کے انتخابات سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کے دباؤ کے باوجود پارٹی کے ساتھ رہے۔

لیگی رہنما رانا احسان نے مزید کہا کہ میرے مرحوم والد نے آخری دم تک پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی، میری ماں پارٹی کی وفادار کارکن کی ایک اعلیٰ مثال ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا سیاسی سفر تھا، ہے اور رہے گا۔
میرے خیال سے یہ جھوٹی من گھڑت خبر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے پھیلائی ہے،لیکن یاد رکھیں سوشل میڈیا پر ان کی بینڈ ایسے ہی بچتی رہے گی۔