ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

   تفصیلات کے مطابق ڈیرہ  اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

 شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی   وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات تھے، انہیں اپنے گھر پہاڑپور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
پولیس نے موقع سے شواہد لے کر واقعہ کی نوعیت بارے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع ہے۔