گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم خبر

vehicle number plates lahore
کیپشن: vehicle number plates
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :شہریوں پر اضافی قیمتوں کا ایک اور بوجھ۔ بروقت فیس کی ادائیگی کےباوجود گاڑیوں کی  نمبرپلیٹس ملیں نہ ملیں لیکن قیمتیں بڑھانے کاسلسلہ جاری۔

 رپورٹ کے مطابق نمبرپلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کےلئے متعلقہ کمپنی  کے مراسلہ  پرمحکمہ ایکسائز پنجاب نے نمبرپلیٹس کی موجودہ قیمتوں میں 5سوروپے کامزید اضافہ کردیا۔ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس  کی قیمت15سوسےبڑھا کر2ہزارکردی گئی جبکہ موٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی قیمت 1ہزار سے بڑھا کر15سو کردی گئی اسی طرح رکشے کی نمبرپلیٹس کی قیمت 12سوسے بڑھا کر17سو کردی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

 یادرہے گزشتہ سال بھی نمبرپلیٹس کی قیمتوں میں 3سو روپے تک اضافہ کیا تھا اورموٹر کار ، جیپ، کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹ1200 سے1500  کردی تھی جبکہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کیاگیا تھا۔ نمبر پلیٹ کی قیمتوں میں کوریئر چارجز بھی عوام سے  وصول کئے جاتے ہیں۔