سانحہ کرائسٹ چرچ، گورنر پنجاب کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد

سانحہ کرائسٹ چرچ، گورنر پنجاب کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ )حکومت بدل گئی لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا، گورنر پنجاب کی آمد سے پہلے شہید کے بھائی کو گلی کی صفائی کا حکم دیدیا، شالیمار باغ میں غائبانہ نماز جنازہ کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا، گورنر پنجاب نے نے نوٹس لے لیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے سہیل شاہد کے گھر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے تو شہید کے بھائی نبیل سہیل نے پولیس کے ناروا رویے کی کہانی سنا دی۔ نبیل سہیل نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ پولیس کے پاس بھائی کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کی اجازت لینے گیا تو پولیس افسر نے کہا کہ ہمارا علاقہ نہیں دوسرے تھانے سے رجوع کرو۔

پولیس نے اسی پر بس نہ کیا اور گورنر پنجاب کی آمد سے قبل نبیل سہیل کو گلی کی صفائی اور کھڑی موٹر سائیکلیں، گاڑیاں بھی باہر نکالنے کا حکم بھی صادر کردیا، بلکہ باہر دکانیں بھی بند کروا دیں۔

گورنر پنجاب نے پولیس کے رویے پر اظہار ناپسنددیدگی کرتے ہوئے پولیس کو نماز جنازہ کے لئے مکمل سیکورٹی اور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔