سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ۔
جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ولیم کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان اور گھانا نے فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے مشترکہ تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔
گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان کی نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوئیں ۔ عبدالرزاق عثمان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔عبدالرزاق عثمان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی
گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
