ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ:معمولی جھگڑا خونریز واقعے میں بدل گیا، ملزم گرفتار

بادامی باغ:معمولی جھگڑا خونریز واقعے میں بدل گیا، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقے بادامی باغ میں معمولی تنازع سنگین واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بادامی باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل میں ملوث ملزم شان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے نوجوان کے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

عاطف امیر کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

ملزم کی فوری گرفتاری پر متعلقہ پولیس ٹیم کو بھی سراہا گیا، جبکہ ایس ایچ او احسن اقبال اور عون اے ایس آئی کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔