ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی برانڈز فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی برانڈز فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر آفریدی اور محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں معروف اور رجسٹرڈ کمپنیوں کی جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر جعلی برانڈڈ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں ملوث تھے، جو کاپی رائٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد اور ممکنہ مارکیٹ چین کا سراغ لگایا جا سکے۔