ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، شہری پریشان

 کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اقصیٰ شاہد :شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں, شہر کی مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ تقریباً غائب ہے، جس کے باعث دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ورکنگ ڈے پر ہونے والی ہڑتال سے بے خبر شہری بس اسٹاپس پر طویل انتظار کرتے رہے، جبکہ ہڑتال سے انجان مرد و خواتین طویل وقت سے بس کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث شہری رکشوں اور بائیک سروسز کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے، جہاں بڑھتی طلب کے باعث کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً نمائش چورنگی کے اطراف رکشوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جبکہ رکشوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ کئی مقامات پر شہری رکشہ ڈرائیوروں اور بائیک سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کرایوں پر بحث کرتے نظر آئے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر کا کہنا تھا کہ ہڑتال ای چالان سسٹم کے خلاف کی جا رہی ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو ای چالان کے حوالے سے مختلف مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر مسئلے کا حل نکالیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔