ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک کے شاپرز ممنوع؛12 ٹن تھیلے ضبط

پلاسٹک کے شاپرز ممنوع؛12 ٹن تھیلے ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی میں پلاسٹک کے شاپرز کے استعمال اور فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا 12 ٹن تھیلے ضبط کرلیے 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  ہدایت پر  میٹروپولیٹن کارپوریشن  نے شہر بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میئر کراچی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی یہ مہم 15 جون 2025 سے نافذ ہونے والی سرکاری پابندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔انسداد تجاوزات سینئر افسران کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ہدفی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اب تک دکانداروں اور تاجروں سے 12 ٹن سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔

ٹیموں نے متعدد دکانوں کو وارننگ بھی جاری کی ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ پلاسٹک شاپرز کا استعمال شہر کے نکاسی آب کے نظام، ماحولیات اور سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پائیدار متبادل کو فروغ دینے اور کراچی کو صاف و سرسبز بنانے کے ویژن کا حصہ ہے، پلاسٹک پر پابندی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان بلدیہ عظمی کراچی دانیال سیال نے کہا کہ “ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معائنوں میں مزید تیزی لائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کریں۔ یہ کریک ڈاؤن اگلے کئی روز میں بھی جاری رہے گا، اور تمام بڑے بازاروں، سپر مارکیٹس اور تھوک فروش مراکز پر نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کپڑے، جوٹ اور دیگر ماحول دوست متبادل استعمال کر کے اس مہم کا ساتھ دیں۔

یہ اقدام ماحولیاتی ذمہ داری اور شہری پائیداری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو کراچی کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پلاسٹک آلودگی میں کمی کے ہدف کی جانب گامزن کرے گا۔