ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران-اسرائیل کشیدگی؛ مزید 500 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

ایران-اسرائیل کشیدگی؛ مزید 500 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، آج مزید 500 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر پہنچے جن میں زائرین، مزدور، تاجر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں۔

 لیویز ذرائع کے مطابق، ایرانی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر واپسی اختیار کر رہے ہیں۔ ایران سے زائرین کی تفتان بارڈر آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج مزید 250 پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے ان کے گھروں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بارڈر پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

گزشتہ روز سے اب تک مجموعی طور پر 1450 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے وطن کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی نگرانی میں تمام آپریشنز کو منظم طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ واپسی کا عمل پرامن اور محفوظ انداز میں مکمل ہو سکے۔