ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمین کا عالمی دن؛ ورکرز ایکٹ 2019ء کےموضوع پر آگاہی سیشن منعقد

گھریلو ملازمین کا عالمی دن؛ ورکرز ایکٹ 2019ء کےموضوع پر آگاہی سیشن منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کریسچن سٹڈی سنٹر (CSC)  تنظیم نے مل کر پرو ویمن لاءز اور پنجاب ڈومیسٹک ورکر ایکٹ 2019ء کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن ویمن ڈویلپمنٹ آفس میں منعقد کیا۔

 آگاہی سیشن میں  50 کے قریب خواتین ورکرز، جرنلسٹ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ڈومیسٹک ورکرز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی، ٹرینر ویمن ڈویلپمنٹ نے سیکریٹری پارلیمانی امور سعدیہ تیمور فوکل پرسن سی ایم پنجاب کی ڈائریکشن میں شرکاء کو بریفننگ دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عورتوں اور بچوں کے لئےخصوصی عملی اقدامات بارے شرکاء کو آگاہی دی۔

شرکاء نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور گھریلو ملازمین کے قانون کے نفاذ، ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن اور بچہ ورکر کی عمر 15 سال سے بڑھانے کی پرزور سفارش کی۔

سی ایس سی تنظیم کے باصر نیر اور مس وجاہت نے شرکاء اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے مزید سیشن منعقد کروانے کی استدعا کی۔