ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ویڈیو سامنے آگئی

 ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالخالق مغیری: جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جعفر ایکسپریس پنجاب سے کوئٹہ جارہی تھی.

سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا صدر تھانے کی حدود میں بولان پمپ کے علاقے میں ہوا ہے، دھماکے کی جگہ گہرا گڑھا پڑ گیا۔