ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بای کرنے والے  17 افراد حوالات میں پہنچ گئے

City42, Dolphin Force, Eid Holidays, Law Enforcement,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان  ملک:  عید الاضحیٰ کے  دوسرا روز،اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی میں ملوث  17ملزمان گرفتار ہو کر حوالات پہنچ گئے۔
گوالمنڈی اور  بیگم کوٹ  کے تھانوں کے علاقوں مین ڈولفن فورس  پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزموں کو  گرفتار  کیا۔ ان  کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں،میگزینز برآمد ہوئے۔ 
ریگل چوک، گجومتہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے بھی 9  افراد کو بھی  گرفتار کر کے حوالات مین بند کر دیا گیا۔
ڈولفن سکواڈ نے مزنگ مارکیٹ سےہلڑ بازی کرتے 6 اوباش نوجوانوں کو دھر لیا ہے۔
یہ لوگ ہلڑ بازی کر رہے تھے، شہریوں کی شکایت موصول ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔