ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترمیمی ججز روسٹر کا اطلاق 20 سے 25 جون تک ہوگا۔پرنسپل سیٹ پر 13 ڈویزن اور 27 سنگل بنچز سماعت کریں گے ۔جسٹس شجاعت علی خان 20 جون سے بہاولپور بنچ میں سماعت کریں گے۔؎
اس کے علاوہ جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس محمد رضا قریشی 20 جون سےپرنسپل سیٹ پر کیسز سنیں گے۔جسٹس محمد شان گل 20 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔