شہباز شریف نے بھی چٹھی لکھ ڈالی۔۔۔ کس کو؟

شہباز شریف نے بھی چٹھی لکھ ڈالی۔۔۔ کس کو؟
کیپشن: Shahbaz Sharif's letter to the Speaker National Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:     مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر میڈیا کو پارلیمنٹ تک رسائی دینے اور حائل رکاوٹویں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے لکھے گئے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے اور رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے خط میں لکھا  کہ کورونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے بعد اب پارلیمنٹ پوری طرح فعال ہو چکی ہے، مگر میڈیا کو گیٹ نمبر 1 سے ملحقہ جگہ استعمال کرنے کی تاحال اجازت نہیں دی جا رہی۔
شہباز شریف نے خط میں دعویٰ کیا کہ  حکومت نے میڈیا کو اپوزیشن کی کوریج سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو میڈیا پر مساوی کوریج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔  شہباز شریف  نے  مطالبہ کیا ہے کہ تمام میڈیا کو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دی جائے۔ اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اپوزیشن کو میڈیا پر اپنی بات کہنے کے تمام مواقع فراہم کیئے جائیں۔