شہری اب اتوار کو کورونا ویکسین نہیں لگوا سکیں گے

vaccination center
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں ویکسی نیشن سنٹرز اب جمعے کی بجائے اتوار کو بند بند ہونگے، محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کی ہدایات پر چھٹی کا دن اتوار مقرر کیا گیا، اب شہری اتوار کے علاوہ تمام دن ویکسین کروا سکیں گے.

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایات پر سینٹرز میں چھٹی کا دن تبدیل کیا گیا ہے۔شہر میں ویکسی نیشن سینٹر اب جمعہ کی بجائے اتوار کو بند ہوں گے۔ اب شہری اتوار کے علاوہ باقی چھ دن ویکسی نیشن کروا سکیں گے۔ ویکسین کی قلت ہونے پر آج صرف 3 سینٹرز پر ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر، مینار پاکستان سینٹر اور پی کے ایل آئی ہسپتال میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس وقت 40 ہزار روزانہ ویکسین ڈوز کی ضرورت ہےجبکہ 2 روز کیلئے لاہور انتظامیہ کےپاس ویکسین کا سٹاک موجود نہیں۔ اتوار سے قبل لاہور میں ویکسین کا سٹاک آنا ممکن نہیں ہے۔ گزشتہ روز بھی ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن کا دورانیہ محدود کردیا گیا تھا۔
قبل ازیں ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کے بجائے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے گا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ اوقات کار تبدیل ہوجانے سے دور دراز سے آئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اس بات سے  لاعلم افراد خوار ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے، کرائے اور رہائش کے اخراجات اٹھا کر ویکسین لگوانے آئے ہیں جب پہنچے تو ویکسی نیشن سینٹر ہی بند ملا۔