کیا اداکارہ مہوش حیات نے واقعی ہاں کر دی؟  

Mehvish hayat
کیپشن: Mehvish hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں کیلئے ہاں کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فنکارہ نے برسوں کے انتظار کے بعد ہاں کردی جس کے بعد مہوش حیات ٹی وی ڈراموں میں واپسی کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔

 مہوش حیات نے گزشتہ کئی برس سے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑا رکھا تھا۔ ان کی ساری توجہ فلموں پہ مرکوز تھی۔ بتایا ہے کہ ممتاز اداکارہ مہوش حیات اپنے پرانے ہیرو ہمایوں سعید کے مقابل چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ڈرامے کی تکون میں مایا علی بھی شامل ہیں۔

‏مہوش حیات نے کرئیر کا آغاز ،،میرے قاتل میرے دلدار سے،،کیا پھر فلم،،،، پنجاب نہیں جاوں گی ،،،میں کام کیا ۔مہوش حیات جو کہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔